لاہور(سپورٹس رپورٹر)سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میںپاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو 2-3 سے شکست دیدی۔ ایران نے پہلا سیٹ 19-25 سے جیتا، پاکستان نے دوسرا سیٹ 27-29 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا۔تیسرے سیٹ میں ایران نے کامیابی حاصل کرکے پھر برتری حاصل کرلی۔ چوتھے اور پانچویں سیٹ میں پاکستان نے شاندار پرفارمنس دے کر تاریخی فتح سمیٹی۔
سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ ‘پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
Jul 15, 2023