آئی ایم ایف کی پہلی قسط،حکومت کو ایک اور منی بجٹ دینا پڑے گا:امانت بشیر

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط کے اجراء کے ساتھ مزید شرائط سے یہ واضح ہے کہ حکومت کو ایک اور منی بجٹ دینا پڑے گا۔ مالیاتی ڈسپلن معیشت کیلئے ناگزیر ہے لیکن اس کی آڑ میں سخت شرائط سے معیشت کی نبض ڈوب رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے جس قدر ممکن ہو سکے اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومتی اورنجی شعبے کے وفود کو پہلے مرحلے میں قریبی دوست ممالک روانہ کیا جائے تاکہ وہاں سے سرمایہ کاری لانے کا انتظام ہو سکے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں چین سے رہنمائی حاصل کی جائے اور اس کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے اس کے مطابق پیشرفت کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن