راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈینگی سے بچائو پرآگاہی واک

لاہور(کامرس رپورٹر) راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈینگی سے بچائو بارے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کیلئے ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت عبد الوحید خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر شعبہ انجینئرنگ نے کی۔واک میں روڈا کے مختلف شعبوں کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔قذافی سٹیڈیم سے شروع ہونیوالی اس واک میں شرکاء نے ڈینگی بخار سے بچائو بارے سلوگن کے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب میں عبد الوحید خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر روڈا کا کہنا تھا کہ کام کرنیوالے مقامات اور گھروں میں ہمیں ڈینگی سے بچائو کیلئے بہت زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کر نا ہوگا جیسا کہ رواں برس میں اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے حکومتی سطح پر بہت سے اقدام بھی اٹھائے گئے۔ شرکاء سے گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ روڈا کاشعبہ ماحولیات بہتر ائرکوالٹی انڈکس ، سموگ کے تدارک کیلئے بھی بڑا کام کر چکا ہے۔ آگاہی مہم کے دوران نادیہ طاہر فوکل پرسن ڈینگی روڈا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے چھٹکارے کیلئے سرکاری ملازمین کو بھرپور طور پر آگاہی مہم کا حصہ بننا چاہیے۔مزید براںلبرٹی گول چکر لاہور میںڈینگی آگاہی واک کے اختتام پر شرکاء نے شہریوں میں احتیاطی تدابیر بارے بروشر اور ہینڈ بل بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...