لاہور (نامہ نگار) گرین ٹاؤن میں 10سالہ بچہ کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے پلی سٹاپ کے قریب 10سالہ احمد کھیلتے ہوئے پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث بیہوش ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔
گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
Jul 15, 2023