گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنگدل ملزمان نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے نوجوان کی داڑھی اور مونچھیں مونڈ کر تشدد کی انتہا کر دی۔ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ رحمان پورہ کے رہائشی عدنان کو گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار ملزمان زبردستی اغوا کرکے لے گئے جنہوں نے اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی داڑھی اور مونچھیں مونڈ دیں۔ بعدازاں عدنان کو ملزمان راہوالی کے قریب نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے درندگی کا نشانہ بننے والے نوجوان کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ عدنان نے اغواکاروں کو رقم ادھا دے رکھی تھی جو اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا۔