خیبر: گریجویٹی سے کلاشنکوف خریدنے پر لڑائی، بیٹے نے والد اور بیوی کی جان لے لی

خیبر (نیٹ نیوز) خیبر کے علاقے لالا چنہ میں بیٹے نے والد اور بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارمان علی نے دْہرے قتل کے بعد گھر کے کمرے میں اپنے 5 بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچوں کو بحفاظت ملزم سے چھڑا لیا جبکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔پولیس اور اہل خانہ کے مطابق ارمان علی فرنٹیئر کور میں سپاہی تھا جسے میڈیکل بورڈ نے ذہنی طور پر اَن فٹ قرار دے کر جبری ریٹائر کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھاکہ ارمان علی نے گریجویٹی کی رقم سے کلاشنکوف خریدی تھی اور اس معاملے پر ہی گھر میں بیوی اور والد سے جھگڑا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن