کراچی ‘حیدر آباد کو کم گنا گیا، فاروق ستار: نسرین جلیل

Jul 15, 2023

کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کراچی اور حیدر آباد کو کم گنا گیا، ہماری آبادی کو لاپتہ کیا گیا تاکہ وزیراعلیٰ دیہی آبادی سے آتا رہے۔ سندھ کو تقسیم پیپلز پارٹی نے کیا۔سینئر رہنما نسرین جلیل کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت کی گاڑی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے مشورے سے آگے بڑھتی ہے۔ مشورے کے بعد سامنے آیا ہے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی عدم دستیابی ہے۔ اسمبلی وقت پورا کرنے جا رہی ہے۔ لیڈر آف دی ہاوس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے دو چیزیں طے کرنی ہیں۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا لیڈر آف دی اپوزیشن ہونا چاہیے۔ ہم نے نامزد کیا ہے رعنا انصار صاحبہ اپوزیشن لیڈر ہوں گی۔ حیدر آباد کی جامعہ کیلئے زمین نہیں دی گئی۔ ہمارے ساتھ حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات میں جو ہوا سب کے سامنے ہے۔ سب کو پتہ ہے ہمیں بلدیاتی انتخابات سے محروم کر دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق ترمیم کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہمارے وہ مطالبے جن کو مانا گیا وہ بھی پورے نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں