پاکستان مذہبی سیاحوں کیلئے انتہائی محفوظ ملک ہے،بدھ پیشوا

 اسلام آباد (این این آئی)بدھ مت کے مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔بدھ مت کے مذہبی پیشوائوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں انہوں نے گندھارا سیاحت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔بدھ پیشوا کے مطابق پاکستان حکومت نے بدھ ازم کے آثارِ قدیمہ کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، بدھ ازم کے حوالے سے پاکستان میں 6 ہزار سے زائد مقامات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن