کراچی (نیٹ نیوز) سندھ اسمبلی نے مجرموں کی نگرانی کیلئے انہیں الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل متفقہ طورپر منظور کر لیا۔ اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ مجوزہ قانون کے مطابق عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا۔ چوری و ڈکیتی‘ اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے والے مجرموں پر الیکٹرک کڑا لگایا جائے گا۔ ساتھ ہی منشیات سمیت عادی مجرمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر 2022ء میں قانون سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے گزشتہ روز منظور کیا گیا ہے۔ دریں اثناء سندھ اسمبلی میں سندھ ایکسپلوزیو بل بھی متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا۔ سندھ میں مائنز اور منرلز کی کھدائی کے دوران استعمال ہونے والے بارودی مواد کیلئے لائسنس جاری کئے جائیں گے۔
سندھ اسمبلی : مجرموں کی نگرانی کیلئے الیکڑک کڑا پہنانے، ایکسپلوزیو بلز متفقہ منظور
Jul 15, 2023