اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر پولیس کی موجودگی کی ویڈیوز کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیاپولیس کے مطابق معاملہ دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کا ہے جو آپس میں ہمسائے بھی ہیں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک فریق بلال شیخ اور اس کے ساتھی نے مدعی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور تشدد کیامدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان گھر میں داخل ہوئے جن کے پاس اسلحہ تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیںتھانہ روات میں واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی ملزمان فریق کی جانب سے مدعی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ایس ایچ او حامد کاظمی نے کہا کہ دونوں فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے خدشہ کی وجہ سے پولیس موقع پر موجود رہی ایس ایچ او سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی ویڈیوز ملزم فریق کی جانب سے واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہیواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان تشدد کرتے گھر میں داخل ہوتے دیکھے جا سکتے ہیںتاہم سی پی او راولپنڈی نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس صدر کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہیانکوائری رپورٹ کی روشنی میں میرٹ اور صرف میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔