اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سیشن جج اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد، ڈی ایس پی اور دیگر 20 پولیس اہلکاروں کے خلاف مسلح ڈکیتی اور رات گئے گھروں کا تقدس پامال کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ جرم پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور سابق وزیر کے پی کے شہرام ترکئی کے بھائی محمد علی کے گھر میں کیا گیاسیکٹر ایف 7 میں گھر میں لوٹ مار کی گئی اور سیف توڑ کر 40 لاکھ روپے نقدی، 15 تولے سونا، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔.