اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کا معاملہ، فاسٹ ٹریک کورٹس کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کے معاملے سے نمٹنے کیلیے کابینہ قانون سازی کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کی منظوری دیدی،حکام کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا،دستاویزات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120روز میں کرنے کی پابند ہوں گی،فیصلے پر عملدرآمد کیلیے بطور پائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی جبکہ صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...