سول ایوی ایشن کی دونوں یونینز کے چیئر مینز کی ملاقات ، آ ئوٹ سورسنگ کیخلاف جدوجہد پر اتفاق

راولپنڈی (اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن کی دونوں یونینز چیرمین جیکا عارف قیوم اور چیئرمین اکائی ایاز بٹ کی  ملاقات ہوئی دونوں یونین قائدین نے مل کر ایئر پورٹس کی آ ئوٹ سورسنگ کیخلاف جدوجہد کرنے پر  اتفاق کیا ، ملاقات میں جیکا اور اکائی کے عہدیداران بھی شامل تھے۔ معاملے کی سنگینی اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ،تمام سول ایوی ایشن کے ملازمین کوبتایا گیا کہ آئوٹ سورسنگ کے خلاف اتحاد اور مل کر کام کرنے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا گیا، پریس کانفرنس کرنا، احتجاج کرنا اور عدالتوں میں جانا اس مشترکہ لائحہ عمل کے بنیادی عناصر ہیں۔ اس ضمن میں جیکا اور اکائی کے قائدین نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں یونینز سول ایوی ایشن کے ادارے کو بچانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔ ہماری باقی تمام یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشن سے بھی بات ہوئی تھی، قائدین سے گزارش ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ساتھ دینے کا جلد فیصلہ کریں.دونوں یونینز نے ممبران،عہدیداران ،ووٹرز ،سپورٹرز کو ایک بار بھر پور احتجاج کے لیے تیاری کا کہہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن