امریکی مسافر کا بیگ اسلام آباد ایئرپورٹ پر واپس کر دیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دوحہ میں گم ہونے والا امریکی مسافر کا بیگ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے نمائندے کو واپس کر دیا گیا،خاتون مسافر  اسلام آباد سے شکاگو امریکا کے لیے قطر ایئرویز کی پرواز (کیو ار 633) میں سوار ہوئیں،دوحہ میں اٹلی جانے والی ایک دوسری خاتون جہاز سے اترتے ہوئے غلطی سے پہلی خاتون مسافر کا بیگ لے گئیں ،خاتون نے پہلے دوحہ اور پھر امریکہ پہنچنے پر گمشدہ بیگ کی شکایت درج کروائی،جواب نہ ملنے پر خاتون نے امریکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا ،امریکہ سے خاتون نے بتایا دوحہ میں گم ہونے والے بیگ میں 3100 امریکی ڈالر سمیت تقریبا دس لاکھ روپے کا قیمتی سامان موجود تھا۔خاتون نے بتایا ایک معمر خاتون ان کے ساتھ اسلام اباد سے بیٹھیں تھیں جن کے پاس ان سے ملتا جلتا بیگ تھاخاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ معمر خاتون غلطی سے ان کا بیگ لے جاسکتیں ہیں کیونکہ وہ جہاز میں ان کے ساتھ بیٹھیں تھیں ،اسلام آباد ایئرپورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ لگا لیا کہ دوسری معمر خاتون اسی پرواز پر اٹلی کے لئیسوار ہوئیں،سول ایویشن ویجلنس حکام نے متعلقہ دفاتر سے دوسری اٹلی جانے والی خاتون سے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں ویجیلنس آفیسر رب نواز کی سربراہی میں ٹیم نے میلان میں دوسری خاتون مسافر سے رابطہ کیا دوسری مسافر خاتون نے جلدی میں کیبن سے غلطی سے بیگ اٹھانے اور پھر اٹلی جانے سے پہلے دوحہ لوسٹ اینڈ فانڈ کانٹر پر جمع کرانے کی تصدیق کی اسلام آباد ایئرپورٹ کے حکام نے قطر ایئرویز کے ذریعے فوری طور پر دوحہ لوسٹ اینڈ فانڈ کے دفتر سے رابطہ کیا بعدازاں بیگ کو ااسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکہ میں خاتون مسافر کی طرف سے نامزد ایک شخص کے حوالے کر دیا گیااس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے آفیسر رب نواز کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...