سینٹ الیکشن میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق کیس ، دو ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Jul 15, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق کیس میں طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ملزم علی حیدر گیلانی کے شریک دو ملزمان کپٹن(ر)جمیل اور فہیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران الیکشن کمیشن جے وکیل سعد حسن اور وکیل صفائی راجہ فیصل یونس عباسی عدالت پیش ہوئے،جبکہ شریک ملزمان کپٹن جمیل اور فہیم خان کے علاوہ ان کے وکلا بھی عدالت پیش نہ ہوئے، راجہ فیصل یونس عباسی نے علی حیدر گیلانی کی حاضری سے استثنی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ شریک ملزم فہیم خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی، عدالتی عملہ نے بتایاکہ ملزمان کی موجودہ ایڈریس پر عدم موجودگی کے باعث ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا، عدالت نے شریک کو ملزمان کپٹن جمیل اور فہیم خان کی عدم موجودگی کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں