جدہ (امیر محمد خان سے) پی آئی اے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی (آر اے اے) نے حتمی انتباہ جاری کردیا۔ اتھارٹی نے پی آئی اے کو 15 جولائی تک 8.2 ملین ریال کی بقایا رقم ادا کرنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ اگر پی آئی اے ڈیڈ لائن کے اندر ادائیگی کرنے میں ناکام ہوئی تو، آر اے اے نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے ایئر لائن کے موسم سرما کی پرواز کے نظام الاوقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
8.2 ملین ریال کی ادائیگی کیلئے پی آئی اے کو ریاض ائر پورٹ اتھارٹی کا حتمی نوٹس
Jul 15, 2023