دریائے جمنا میں سیلاب، نئی دہلی میں ہر طرف پانی، فوج کا ریسکیوں آپریشن

Jul 15, 2023

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مون سون کی بارشوں اور دریائے جمنا بپھرنے کے بعد بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی اس وقت دریا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں اہم شاہراہیں اور عمارتیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔  حکومت نے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مصروف سڑکیں زیرآب آگئی ہیں۔ جبکہ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جس میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلہ نئی دہلی میں قائم سپریم کورٹ میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی کے نام سے منسوب راج گھاٹ بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

مزیدخبریں