ہائیکورٹ: ننکانہ میں ڈسپنسریاں بند کرنے کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے ضلع ننکانہ صاحب میں ڈسپنسریاں بند کرنے بارے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نوٹیفکیشن رہائشیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست کو بھی مناسب حکم کیلئے جسٹس شاہد جمیل کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم۔ دیدیا،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے محتسب پنجاب کی ہدایت پر ڈسپنسریز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کی ڈسپنسریوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کردیا گیا،23 جون کو محتسب پنجاب نے نوٹیفکیشن کے ذریعے وضاحت کی کہ ڈسپنسریاں بندکرنیکی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن