اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے بیان پر پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ ملک کو سود سے نکالنے کے لیے پی ڈی ایم کی حکومت بنتے ہی مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ۔ آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھنے میں سراج الحق کے اتحادی عمران خان کا ہاتھ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اسرائیل کی پاکستان مخالف مہم جوئی کی مذمت شاید اس لیے نہیں کرتے کیوں کہ اسرائیل عمران نیازی کو بچانا چاہتا ہے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سترسالہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے سب کو کردار اداکرنا ہوگا ۔ خیبر پختونخوا کو سودی قرضوں میں جکڑنے میں عمران خان اور سراج الحق دونوں قصور وار ہیں ۔ سراج لالا نمبر سکورنگ کی سیاست سے نکل کر زمینی حقائق پر مبنی اصطلاحی سیاست کریں ۔