اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مملکت محترمہ رومینہ خورشید عالم نے کہاہے کہ زراعت معیشت کا سب سے بڑا شعبہ ہے اور موجودہ حکومت زرعی شعبے کوجدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اس سے نہ صرف چھوٹے کسان خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو مظبوط ہو گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں چائنا فیلوشپ 2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی نے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کیا تھا شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے منتظمین کو اس فیلوشپ تقریب کے انعقاد کو سراہا جس کی نوجوانوں کے لیے اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہت گہرے اور وقت کی آزمائش پر ہیں لیکن ہمارے نوجوانوں کو اس بات کا مکمل اندازہ ہونا چاہیے کہ تعلیم، زراعت اور گورننس کے شعبے میں چین کی ترقی کے لیے کون سا ماڈل استعمال کیا جا رہا ہے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے قوم کی ترقی کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹکے سی ای او مسٹر شکیل رامے نے چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور نیک نیتی کے باوجود لوگوں میں چین کے بارے میں بہت کم سمجھ ہے۔