بینظیر کفالت کے تحت 75 لاکھ مستحقین میں 68 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی

Jul 15, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادئیگی جاری ہے اور اب تک 75 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 68  ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بینظیر  کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ  گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ کو 81 ارب روپے سے زائد  کی رقم جاری کر چکا ہے۔پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر  کفالت کے علاوہ  رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر  تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں، تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

مزیدخبریں