اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیاں کرکے آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیاچھاپہ مار کارروائیاں ہمراہ فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاچھاپے کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاانسپیکٹر بدر شہزاد نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا گیاملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھاآن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتیداروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100سے 150کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھامذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے ہرسیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کیذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھیچھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد کر لی گئی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔