اسلام آباد / راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پہلی برسی جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس حوالے سے دو روزہ مرکزی اجتماع 'پیام موسوی کنونشن' جامعہ المرتضیٰ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس ملک بھر سے عمائدین ملت، بانیاں، عزاداران، پیروکاران و محبان آقائے موسوی نے شرکت کی۔ علماء کرام، عمائدین ملت اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے مرقد قائد پر چادر پوشی کی جبکہ مختار فورس و ابراہیم اسکاؤٹس کے جوانوں نے ملت جعفریہ کے روحانی پیشوا کو سلامی پیش کی۔ پیام موسوی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرزندان قائد آغا سید محمد مرتضی موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی نے کہا کہ آمدہ محرم الحرام میں آغا موسوی کے درس ولا و عزا اور ضابطہ عزاداری پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ شرکاء کانفرنس ملت تشیع کے روحانی پیشوا کو دین و وطن کے لئے گراں قدر خدمات پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔