اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں وفد نے ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں جی تیرہ، جی چودہ،آئی چودہ، آئی پندرہاور آئی سولہ میں پانی کی شدید قلت اور ٹینکر مافیا کی لو ٹ مار سے آگاہ کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری بھی مو جو د تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا جی تیرہ، جی چودہ،آئی چودہ، آئی پندرہاور آئی سولہ کے رہائشیوں کو بر سہابر س سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جو کہ ابھی تک حل نہیں ہوا،اس منصوبے کے لیے 15کروڑ روپے بھی منظور ہو چکے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے خانپور ڈیم سے براستہ شاہ اللہ دتہ پانی کے جاری منصوبے پر کام کو تیز کیا جا ئے، تاکہ کم سے کم وقت میں شہریوں کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کی قیادت میں وفد کی ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید سے ملاقات
Jul 15, 2023