قائد ملت جعفریہ سید حامد موسوی کی برسی پر اجتماعی دعا16جولائی کو علی مسجد میں ہو گی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، عالم ربانی و پیشوائے روحانی، قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی النجفی کی برسی 16جولائی اتوار1بجے دن قرآن خوانی، 2بجے اجتماعی دعااور3بجے مجلس عزا ہیڈکوارٹرمکتب تشیع علی مسجد سٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقدہوگی۔ کنوینربرسی کمیٹی حاجی مختارشاہ کے مطابق برسی کے پروگرام میں علمائے کرام،، ذاکرین، ماتمی عزادار، بانیان مجالس، متولیان اور زندگی کے مختلف شعبہ کی نمایاں شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔مجلس عزا سے علمائے کرام اورذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ اختتام مجلس پنجاب بھرکے ماتمی دستے ماتمداری کریں گے 

ای پیپر دی نیشن