وزیر آباد: سنگدل باپ نے اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا.

Jul 15, 2023 | 12:18

 وزیر آباد میں سنگدل باپ نےاپنے ہی لخت جگر کو گولی مار کر قتل کر دیا،قتل کی واردات میں اہل خانہ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ظلم کی انوکھی داستان سنگدل باپ خون آشام بھیڑیا بن گیا اپنے ہی لخت جگر کو گولی مار کر قتل کر دیا  اور واقعہ کو پولیس سے چھپانے کی غرض سے صبح سویرے جنازہ ادا کر کے بیٹے کو دفنا دیا ۔وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں خون کی ہولناک ہولی کھیلی گئی۔ سگے باپ نے اپنے 38 سالہ شادی شدہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔واقعہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں پیش آیا ہے جہاں بے رحم باپ گھریلو تنازعہ پر درندہ بن گیا اور اپنے لخت جگر پر گولیاں برسا دیں تڑپتے ہوے بیٹے کو معاملہ چھپانے پر گھر میں ہی مقید رکھا جہاں مقتول عامر باگڑی جان کی بازی ہار گیا۔ والد جس کا نام  طفیل باگڑی معلوم ہوا ہے اس نے واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور صبح سویرے نماز جنازہ بھی ادا کر دی پولیس کو آج صبح مخبر کی اطلاع پر واقعہ کا علم ہوا تو پولیس نے چھاپہ مار کر مقتول کے چھوٹے بھائی سرفراز باگڑی کو حراست میں لے لیا جبکہ مرکزی ملزم باپ طفیل باگڑی موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے  مقتول کے بھائی سرفراز ،بھاوج  صائقہ سرفراز،مدیحہ شعیب، شبنم طارق کے خلاف قتل کی معاونت کرنے اور ثبوت مٹانے کے جرم میں دفعات کا اندراج کیا ہے جبکہ والد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے پولیس نے ملزم سرفراز کو حراست میں لے رکھا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں