اوکاڑہ:پولیس کو لاوڈ سپیکر پر فحش گانے اور ڈانس رکوانا مہنگا پڑ گیا

 اوکاڑہ، تھانہ راوی پولیس کو لاوڈ سپیکر پر فحش گانے اور ڈانس رکوانا مہنگا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، تھانہ راوی کی حدود گوگیرہ روڈ دربار پیر علی میں فحش گانوں پر ڈانس چل رہا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈانس بند کروایا تو ملزمان نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان خالد اعجاز احمد،ارشاد احمد،سیف،اقبال سمیت 30 نامعلوم ملزمان پر ایف آِئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...