پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی کمنٹری پینل میں واپسی ہوئی ہے، وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ جس کا اعلان رمیز راجہ نے کچھ روز قبل اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی کیا تھا۔رمیز راجا کے علاوہ رسل آرنلڈ، روشن ابیسنگھے، عامر سہیل اور ٹینو موایو بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔ گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔