مودی کو فرانس کی قومی پریڈ کا ٹکٹ رافیل طیارے معاہدے نے دلایا، : راہل گاندھی

Jul 15, 2023 | 14:49

مودی کو فرانس کی قومی پریڈ کا ٹکٹ رافیل طیارے معاہدے نے دلایا، : راہل گاندھی
مودی کو فرانس کی قومی پریڈ کا ٹکٹ رافیل طیارے معاہدے نے دلایا، : راہل گاندھی

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی  توتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل طیاروں ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا۔دوسری طرف انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر  بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر  بھی سوال اٹھایا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا ’’منی پور جل رہا ہے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملے پر بحث ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں اور ایک لفظ نہیں بولتے۔ اسی دوران رافیل نے انہیں بیسٹل ڈے کا ٹکٹ دلا دیا ہے۔‘‘ بھارت نے ہندوستانی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستانی بحریہ کو فرانس کی ڈسالٹ ایوی ایشن سے 26 نئے جدید رافیل لڑاکا طیارے ملیں گے، جنہیں بحریہ کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔ ہندوستان میں ان لڑاکا طیاروں کی کامیاب آزمائش کے بعد حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کا الزام ہے کہ اس سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں