پرتگال کا شہر لسبن پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Jul 15, 2023 | 17:10

ویب ڈیسک

پرتگال کا شہر لسبن پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے”پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد“ کے حوالے سے پرتگال کے شہر لسبن میں ایک تاریخ ساز پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔

صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال قاسم شاہ نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ چوہدری غضنفر اور رانا ذیشان اور چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے 9 مئی کے فسادات کی بھر پور مذمت کی اور ریاست و پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے 9 مئی کے مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی بھی نظریاتی حدوں کو چھونے کی جرات نہ کر سکے۔

پروگرام کے اختتام پر اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار اپنی نوعیت کی ایک منفرد ریلی نکالی گئی .جس میں شاہی رکشوں پر سوار زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ذات، برادری اور جنس سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ریلی میں موجود مظاہرین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور میجر جنرل فیصل نصیر کی قد آور تصاویر اٹھا رکھی تھیں.یہ ریلی لسبن شہر کے ہر مشہور چوک سے گزرتی تو وہ علاقہ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھتا۔

یہ ریلی لسبن شہر کے مشہور مقام ٹائم سکوائر پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

مزیدخبریں