کامونکی(نمائندہ خصوصی)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے زہریلا کیمیکل نگل لیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ لائن پار کی چوبیس سالہ (آ) بی بی کو اْسکے والدین نے گھر کے کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹا تو اْس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا کیمیکل پی لیا۔جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔