کامونکی(نمائندہ خصوصی)تین افراد نے بیلف کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ گذشتہ روزنائلہ ظفر فیملی جج کے حکم پربیلف شہزاد احمد،خالد محمود اور کانسٹیبل ماجد حسین تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ محلہ فیصل ٹاؤن میں حمادعلی کے گھر سے جہیز کا سامان لینے گئے تو اس دوران حماد علی،فراز اور جمیل نے حملہ آور ہوکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے عدالت کے عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔سٹی پولیس نے بیلف شہزاداحمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
کامونکی:تین افراد نے بیلف کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
Jul 15, 2024