کامونکی(نمائندہ خصوصی)بھکاری خاتون سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ گذشتہ روز گھنیاں کا جمشید ریاض ورک مین بازارکے قریب گاڑی کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوگیا جبکہ گاڑی میں بیٹھی اْسکی بھابھی سے ایک شخص بھیک مانگنے کے بہانے پرس چھین کر لے گیا جس میں پچیس ہزارروپے اور موبائل فون موجود تھا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔