ننکانہ صاحب:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2سو کلو مردہ گوشت تلف

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانور وںکی سپلائی ناکام بنا دی، مردہ جانوروں کا 200 کلو مضر صحت گو شت تلف ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکی ہدایت پر سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر مردہ جا نور وںکی غیر قانونی ترسیل کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی قصبہ بچیکی کے قریب چھاپہ مار کر گاڑی کو پکڑ لیا ،گاڑی میں مر د ہ جانوروں کو چھپا کر گوشت تیار کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔پولیس چوکی بچیکی نے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ مردہ یا بیمار جانور وںکا گوشت تیار اور فروخت کرنا سنگین جرم ہے ،مضر صحت گوشت فروخت کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ صوبہ بھر میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن