موڑکھنڈا( نامہ نگار) ہیڈ بلوکی روڈ پر ڈکیتی کی واردت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تھانہ مانگٹانوالہ پولیس سے سامنا،فائرنگ کا تبا دلہ، ایک ڈاکو ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار، مسرقہ رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مانگٹانوالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو ڈاکو ہیڈ بلوکی روڈ پر لوٹ مار کر رہے ہیںجس پر ایس ایچ او مانگٹانوالہ کامران شہزاد نفری لیکر موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزموں نے فرار ہونے کی کو شش کی تو ایک موٹر سائیکل سوارڈاکو اپنے ساتھی کا فائر لگنے سے کھیتوں میں زخمی ہو کر گرگیا۔