عدالتی فیصلے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا :میاں بلال امجد

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما میاں بلال امجد نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا جس کے معاشی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اپوزیشن جماعتیں اس فیصلے کو سیاسی رنگ دے کر اپنے مفادات کیلئے استعمال کریں گی اورایوانوں کے اندر بھی پراپیگنڈہ کو بڑھاوا ملے گا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کے فیصلوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو سپریم کورٹ سے کالعدم قرار دیئے جانے پر حکومت کی شکست سے تعبیر کررہی ہیں جو جاہلیت کی نشانی ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود اورملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہے اوردرپیش بحرانوں کے خاتمہ پر تمام تر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن