غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی:عرفان الحسن

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، پاکستان اب ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے،بحران سے نکال کر ہی دم لیں گے۔ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے اس کا مطلب یہ ہے کہ عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہیے اس ملک کے عام آدمی کو بھی اس تحفظ کا احساس ہو کہ میرے ملک کی عدالتیں انصاف کررہی ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت وفاق اورپنجاب میں اپنی پانچ سال مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل سے عوام کو ریلیف دینے کی اہلیت رکھتی ہے،ملک اب ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے،مخالفین جان لیں کہ اب انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن