ٹاسک فورس نے 6گھریلو گیس میٹر منقطع کردئیے ہیں:سہیل اکرم 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے چیف انجینئر خالد نواز،یو ایف جی انجینئر عمر اقبال کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایت پر ٹاسک فورس ٹیموں نے گیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار گھریلو میٹر کاٹ لئے اوردو ڈائریکٹ بائی پاس ایک فیک لائن دو فیک میٹر پکڑ لئے جبکہ واربرٹن سے د و میٹر وائلیشن کی مد میں کاٹ لئے، گیس چوری میں ملوث اور میٹر ٹیمپرنگ کرنے والے صا رفین کو لاکھوں روپے کے جرمانے کے بل بھی ڈالے گئے ہیں اور ان کیخلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ محکمے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی صور ت بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ شیخوپورہ ریجن کے متعدد علاقوں میں پائپ لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے تاکہ صارفین کو پورا گیس پریشر مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن