مولانا زاہد الراشدی کی وفد کے ہمراہ حاجی افضل جج سے ملا قات  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان شریعت کونسل کے سیکر ٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے گذشتہ روز علما کرام کے ایک وفد کے ہمراہ کلاتھ مارکیٹ بور ڈگوجرانوالہ کے چیئر مین حاجی محمد افضل جج سے انکی رہائش گاہ پر ملا قات کی اور بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ ، ٹیکسوں کی بھر مار اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسائل پر ان سے تبا دلہ خیال کیا۔وفد میں مولا نا حافظ گلزار آزاد ، مولانا دائود میواتی ، صاحبزادہ حافظ نصر الدین ، عبدالقادر عثمان اور دیگر حضرات شامل تھے ۔ مولانا زاہدالر اشدی نے بتایا کہ عوام کو مہنگائی ، ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے در پیش سنگین مسائل کی صورت حال پر علما کرام ، تاجر برادری ، وکلا اور دیگر طبقات کی مشترکہ جد و جہد کی ضرورت کے پیش نظر انہوں نے 27جولائی بروز ہفتہ کو مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ مختلف طبقات سے رابطہ کر رہے ہیں۔عام آدمی کی زند گی اس معاشی عذاب کے ہاتھوں اجیر ن ہو تی جا رہی ہے جس پر خامو شی قو می جرم اور گناہ ہے۔ جس کے لیے وہ چیمبر آف کامرس ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، تمام مکاتب فکر کے سر کر دہ علما ء کرام اور دیگر دینی و سیاسی را ہنماوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور اجلاس میںاس سلسلہ میں جد و جہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...