شیخو پورہ (نامہ نگارخصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے مرکزی چیئر مین چوہدری محمد سرور ہاشم نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت کروڑوں ڈالرز خرچ کر کے واٹر وار کے ذریعے پاکستان کو ڈبونے اور زرعی حوالے سے بنجر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکمرانوں کی نا اہلی و تالائقیوں سے بھارت نے نہ صرف پاکستان کے حصہ کے پانیوں پر نئے ڈیمز بنا کر ہمیں خشک سالی کا شکار کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ دوسری طرف اس نے دریاؤں کے پانی کا رخ موڑ کر سیلاب کے ذریعے پاکستان کو ڈبونے کا بھی پلان کیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ملک بھر میں پانچ سو سے زائد واٹر ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران مولانا عبد العزیز مدنی مفتی عبدالرحمن، عابد شیخو پوری ،مولانا سلیم اعظم بلوچ، پروفیسر شاء اللہ ،مولانا ظاہر عزیز ،مولانا عابد رضوی، مولانا شیر افکن سردار شمعون بھٹہ، ظفر اللہ منہاس، ابوفراس ،محمد عابد و دیگر موجود تھے۔