پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے:فیضان خالد ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے سابق چیئرمین چودھری خالدمحمود ورک کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی اقدامات سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحالی کی جانب گامز ن ہوچکا ہے ۔وہ وقت دور نہیںجب پاک وطن حقیقی معنوں میںخودمختار عوام خوشحالی ہو نگے ، حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جلد اس کے ثمرات بھی عوام تک منتقل ہوناشروع ہوجائیںگے ماضی کے حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں سے پاک وطن مسائل کی دلدل میں دھنس کر رہ گیا تھا مگر موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ حکومتی ا خر ا جات میں کمی بھی حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے قومی خزانے پر بوجھ مزید کم ہوگا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنا حکو مت کی بڑی کامیابی ہے۔ (ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن