عدالتی فیصلہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا گیا :زرینہ اخترشیخ

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرینہ اختر شیخ نے مخصوص نشستوں کی بحالی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا عدالتی فیصلہ سے پی ٹی آئی کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے جس کو الیکشن کمیشن نے حکومتی دباؤ پر ملک میں آئینی بحران پیدا کردیا تھا ۔ باقی عدالتی فیصلوں میں بھی پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے بیانات عدلیہ پر کھلاعدم اعتماد اور ججز کو دباؤ میں لانے کے مترادف ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، عدالتی فیصلے سے ملک کے اندر سیاسی و معاشی استحکام بھی آئے گا تو دوسری طرف اس سے جاری آئینی بحران کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی، رانا ثناء اللہ کی طرف سے عدالتی فیصلہ پر تنقید اور عمران خان کو رہا نہ کئے جانے کے متعلق بیان انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن