شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین اور سچائی کی جیت ہے اس فیصلے کے بعد حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ،سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہے جس نے پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی کا انتخابی نشان چھینا اور پارٹی امیدواروں کو آزاد ڈکلیئر کیا۔ جعلی حکومت اور صدارتی الیکشن سمیت سینیٹ الیکشن اسی جانںدار الیکشن کمیشن کے کارنامے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ عدلیہ کی نگرانی میں اور بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے جائیں وگرنہ ملک کا بحرانوں سے نکلنا ناممکن ہوگا ۔ملکی تاریخ گواہ ہے جب بھی اقلیت کو اکثریت پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ملک کو نقصان ہوا آپ لوگوں کو دبا کر زیادہ دیر حکومت میں نہیں رہ سکتے سندھ پنجاب بلوچستان اور کے پی کے میں حالات بد سے بدتر ہیں جس روز لوگ اپنے حق کے لئے باہر نکلے تو آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔