نواں کوٹ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ق)کے ضلعی جنرل سیکرٹری،سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری محمدبلال ورک نے کہاہے کہ متحد ہوکرہی دشمن کوشکست دی جاسکتی ہے۔پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحادواستحکام، بین المسالک اوربین المذایب ہم آہنگی کی ضرورت ہے،عوام اورتمام علماء محرم میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کاساتھ دیں،موجودہ حالات میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دہشت گردی کے باعث ایک عرصہ سے ہمارا خطہ متاثر ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں۔