پاکستان میں صحافت کرنا انتہائی پر خطر ہے:رانا محمد عثمان

Jul 15, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پریس کلب شیخوپورہ کے صدر رانا محمد عثمان نے کہا ہے پاکستان میں صحافت کرنا انتہائی پر خطر ہے ۔جرائم پیشہ عناصر حقائق سامنے آنے پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کرتے ہیں،صحافی عوام کو اصل حقائق دکھانے اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمہ تن گوش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب مری کی طرف سے پریس کلب شیخوپورہ کے عہدیداروں اور ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالحمید بھٹی،گروپ لیڈر مبشر حسن بٹ،سینئر صحافی سلطان حمید راہی،جاوید معراج،عظیم علی شیخ،فاروق ملک،رانا اکرم،امجد علی سلطانی،اعظم ولانہ،عثمان گوندل،ریاض اکبر معصومی،مصطفی خان،قمر الدین قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کلب مری،ڈسٹرکٹ پریس کلب مری اور الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن مری کے عہدیدران سردار اقبال،سدھیر عباسی،اورنگزیب عباسی،ظفر اقبال،سجاد عباسی اور دیگر بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں