چین افغانستان واپس آنیوالے مہاجرین کے لیے 100 ملین یوآن امداد دیگا

Jul 15, 2024

کابل(نوائے وقت رپورٹ )کابل میں چین کے سفیر ڑاؤ ڑینگ نے افغان وزیر اقتصادیات قاری دین محمد حنیف سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوطی، واخان کوریڈور کی اقتصادی اور ٹرانزٹ کی اہمیت، چینی کمپنیوں کی افغانستان میں سرمایہ کاری پر آمادگی، تجارت کی سطح میں اضافہ، لوگر میں مس عینک کان سڑک کی تعمیر کا آغاز اور ملازمین کے تربیتی پروگراموں کو جاری رکھنے اور بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔اس کے علاوہ پڑوسی ممالک سے واپس آنے والے افغان شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے انہوں نے 100 ملین یوآن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں