جام کمال خان ،علی پرویز ملک سے پی سی ایم ای اے وفد کی ملاقاتیں،صنعتی مسائل پر گفتگو

Jul 15, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اوروزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے الگ الگ ملاقات کر کے ایکسپورٹرز کیلئے ٹیکس رجیم کی تبدیلی پر تحفظات اورہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی قیادت میں عبد اللطیف ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور شاہد حسن شیخ پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کو آگاہ کیا کہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے ٹیکس رجیم میں تبدیلی کا جو فیصلہ کیا گیا ہے یہ ماضی میں بھی غلط ثابت ہوا جس کی وجہ سے اسے واپس لیا گیا تھا۔ اس سے ایف بی آر کی مداخلت بڑھ جائے گی جس سے ایکسپورٹرز کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی اور ایکسپورٹ بھی متاثر ہو ںگی۔ وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کو رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں ہونیوالی کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔جام کمال خان نے کہا  ایکسپورٹرز کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوںنے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل اورمطالبات کے حوالے سے پیشرفت کریں گے۔

مزیدخبریں