فنانس ایکٹ نے ڈسٹری بیوٹرز ، ریٹیلرز کیلئے کاروبار بہت مشکل بنا دیا :ماہر معاشیات 

Jul 15, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) فنانس ایکٹ 2024 میں ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کیلئے کاروبار کرنا بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔ سیکشن 236 جی کے تحت ڈسٹری بیوٹرز پر دو فیصد اور ریٹیلرز پر سیکشن 236ایچ کے تحت ڈھائی فیصد ٹیکس بہت زیادہ ہے کیونکہ ان کا پرافٹ پر مارجن بہت کم ہوتا ہے۔ سیکشن 237میں سیلز ٹیکس کی وضاحت کا دائرہ بہت وسیع کردیا گیا اور افسران کو لا محدود اختیارات سے لگتا ہے کہ ایف بی آر کو انفورسنگ ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔ ماہر معاشیات و آئی ایل اے کے عہدیداروں محمد اسحاق بریار ،عاشق علی رانا ،عدیل شیخ ،ملک جلیل اعوان ،زاہد رسول بیگ،فیصل اقبال خواجہ اور دیگر نے ’’بجٹ اور آفٹر شاکس ‘‘کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں