لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فائونڈرالائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ عہدیداروں کو تجارتی مراکز میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کا اہم اجلاس مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی ،نائب صدور لاہورمرزا اطہر بیگ،چوہدری نوید ، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ ،لاہورکے سینئر وائس چیئرمین ملک ناظم ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔