لاہور(سپورٹس رپورٹر) سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اور ایشیا اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشیاء کے خطے میں ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے گراس روٹ سطح پر کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ سائوتھ ایشیااتھلیٹکس کے زیر اہتمام ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں سال 11 ستمبر سے چنائی، بھارت کھیلی جائیگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں سات ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے پندرہ، پندرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ مردوں کے ایونٹس میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 110 میٹر رکاوٹی ریس، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4x100 میٹر ریلے اور 4x400 میٹر ریلے شامل ہیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس ، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، تین ہزار میٹر ریس، 100 میٹر رکاوٹی ریس، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھرو، 4x100 میٹر ریلے اور 4x400 میٹر ریلے شامل ہیں۔
ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا: اکرم ساہی
Jul 15, 2024